مفتی عبدالقوی کو قندیل کے ساتھ سیلفی مہنگی پڑ گئی رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت معطل

سردار یوسف نے مفتی عبدالقوی کی علمائے مشائخ کونسل کی رکنیت بھی معطل کردی


ویب ڈیسک June 22, 2016
وزارت مذہبی امور نے مفتی عبدالقوی کی حرکت سے متعلق علمائے مشائخ کونسل سے رائے بھی طلب کر لی ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

مفتی عبدالقوی کو ماڈل قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفی لینا مہنگی پڑ گئی اور ان کی رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت معطل کر دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے مفتی عبدالقوی کی قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفی کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت معطل کردی ہے جس کے بعد مفتی عبدالقوی شوال کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ سردار یوسف نے مفتی عبدالقوی کی علمائے مشائخ کونسل کی رکنیت بھی معطل کردی ہے۔

وزارت مذہبی امور نے علمائے مشائخ کونسل سے اس حوالے سے رائے بھی طلب کر لی ہے کہ مفتی عبدالقوی اور قندیل بلوچ کی منظر عام پر آنے والی تصاویر کے بعد مفتی عبدالقوی رویت ہلال کمیٹی کا حصہ رہ سکتے ہیں یا نہیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل مفتی عبدالقوی نے اپنے متنازع بیانات اور تصاویر کی وجہ سے مشہور ماڈل قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفیاں بنوائی تھیں جس کے بعد سے انھیں الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔