مفتی عبد القوی کی سیلفیاں اپ لوڈ کرنے کا مقصد ان کا اصل چہرہ سامنے لانا تھا قندیل بلوچ
مفتی عبدالقوی باربارملاقات کا تقاضا کررہے تھے اوران کے بے حد اصرار پر ہی ملاقات کے لیے گئی،ماڈل قندیل بلوچ
ISLAMABAD:
ماڈل قندیل بلوچ کا کہنا ہے کہ وہ مفتی عبد القوی سے کچھ سیکھنے گئی تھیں لیکن ان کے ارادے کچھ اورہی تھے جب کہ ان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لانے کے لئے سیلفیاں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔
ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماڈل قندیل بلوچ کا کہنا تھا وہ مفتی عبد القوی کی رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت معطل ہونے پر خوش ہیں اور اس طرح کے لوگوں کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیئے، اب عبدالقوی صاحب اس طرح کی حرکت دوبارہ نہیں کریں گے۔
قندیل بلوچ نے کہا کہ مفتی عبدالقوی ان سے بار بار ملاقات کا تقاضا کررہے تھے، ان کے بے حد اصرار پر ہی ملاقات کے لیے گئیں لیکن جیسے ہی ہوٹل کے کمرے میں داخل ہوئی تو ان کے ارادوں کا علم ہوچکا تھا اور تب ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ وہ ان کی اصلیت سب کے سامنے لائیں گی۔
ماڈل قندیل بلوچ نے کہا کہ وہ مفتی عبد القوی سے کچھ سیکھنے گئی تھیں لیکن ان کے ارادے کچھ اور ہی تھے، مفتی صاحب نے انہیں 4 گھنٹے تک بٹھائے رکھا، جب وہ جان چھڑا کر افطار کے بعد اپنے گھر واپس آئیں تو انہوں نے عبد القوی کے ساتھ لی گئیں سیلفیاں سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پراپ لوڈ کردیں۔
واضح رہے کہ مفتی عبدالقوی کی ماڈل قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفیاں اورویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ان کی رویت ہلال کمیٹی سمیت علمائے مشائخ کونسل کی رکنیت بھی معطل کردی گئی ہے۔