چوہدری نثارکی کراچی آپریشن پر ایم کیوایم کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
ایم کیوایم نے وزیرداخلہ کوکراچی میں جاری آپریشن، کارکنوں کی ماورائے قانون حراست اور لاپتا افراد کے معاملات سے آگاہ کیا
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو کراچی میں آپریشن کے حوالے سے ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے وفد نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی، ایم کیو ایم کے وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار،خالد مقبول صدیقی، رشید گوڈیل اور کنور نوید جمیل شامل تھے جب کہ اس موقع پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران ایم کیوایم نے کراچی میں جاری آپریشن، کارکنوں کی ماورائے قانون حراست اور لاپتہ افراد سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر رشید گوڈیل نے کہا کہ انہیں دن دیہاڑے قتل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اب تک ملزمان گرفتار نہیں کئے جاسکے اور پولیس کی جانب سے بھی تفتیش کے بارے میں کوئی آگاہی فراہم نہیں کی جارہی۔ وزیرداخلہ نے ایم کیوایم کے رہنما کے تحفظات سننے کے بعد انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔