سیاسی جماعتیں قیام امن کی کوششوں میں ساتھ دیںوزیراعظم

امن میںخلل نہیں ڈالنے دیںگے،ملک دشمن عناصرناکام ہونگے،ڈاکٹرفاروق ستار سے گفتگو

اسلام آباد:وزیراعظم راجا پرویز اشرف سے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار ملاقات کررہے ہیں۔ فوٹو: اے پی پی

وزیراعظم راجاپرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک دشمن اورانتہاپسند عناصر کو امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،ملک دشمن عناصر فرقہ وارانہ تقسیم پھیلانے کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے ۔

وہ جمعے کوایم کیو ایم کے رہنمااور وفاق وزیر برائے سمندر پارپاکستانیز ڈاکٹر فاروق ستارسے گفتگو کررہے تھے۔وزیراعظم نے اس موقع پرتمام سیاسی جماعتوں پرزوردیا کہ وہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے ساتھ محرم الحرام کے دوران قیام امن کی کوششوں میں ساتھ دیں۔وفاقی وزیر نے اپنی جماعت کی طرف سے مکمل تعاون فراہم کرنے کے عزم کااعادہ کیا ۔


دریں اثناوزیراعظم پرویز اشرف نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ٹیلی فون کیااور محرم الحرام کے دوران کراچی اور دیگر شہروں امن وامان یقینی بنانے کی ہدایت کی،وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے جان ومال کاتحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم نے قائم علی شاہ کو یقین دلایاکہ عاشورہ پرامن یقینی بنانے کیلیے صوبائی حکومت کوجن وسائل کی ضرورت ہوگی،وفاقی حکومت مہیاکرے گی۔

وزیراعظم سے وزیرمملکت پانی وبجلی تسنیم احمدقریشی اور وزیرمملکت برائے پروفیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن سردار شاہ جہاں یوسف نے بھی ملاقاتیں کیں،اس موقع پروزیراعظم راجا پرویزاشرف نے کہاکہ حکومت کے شروع کردہ منصوبے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور بنیادی ضروریات کی فراہمی میں معاون ثابت ہونگے۔پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف بھی وزیراعظم سے ملے اور کارکردگی کی رپورٹ پیش کی، وزیراعظم نے بورڈ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
Load Next Story