جے ڈی ڈبلیوکے اکاؤنٹس ویب سائٹ پرموجودہیں جہانگیرترین

ڈائریکٹرزکوشیئر ہولڈر منتخب کرتے ہیں،شریف برادران بتائیں وہ خودکتنا ٹیکس دیتے ہیں


Numainda Express November 24, 2012
ڈائریکٹرزکوشیئر ہولڈر منتخب کرتے ہیں،شریف برادران بتائیں وہ خودکتنا ٹیکس دیتے ہیں، فوٹو : فائل

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیرخان ترین نے کہاہے کہ جے ڈی ڈبلیو کے تمام اکاؤنٹس ہماری ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

پبلک لمیٹڈ کمپنی کے ڈائریکٹرزچیف ایگزیکٹو نہیں بلکہ شیئر ہولڈر منتخب کرتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انھوںنے (ن) لیگ کے سربراہ نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو چیلنج کیا ہے کہ وہ اپنی کمپنیوں کے اکاؤنٹس شائع کریں ۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ شریف برادران کی کمپنیوں کے اکاؤنٹس اور ٹیکسوں کی تفصیلات ظاہر ہونے سے ان کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو جائے گا، ن لیگ بے بنیاد اوربچگانہ الزامات کے ذریعے جے ڈی ڈبلیوشوگر ملزکی ساکھ خراب کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

جے ڈی ڈبلیوپاکستان کا سب سے بڑا شوگر انڈسٹریل نیٹ ورک ہے،جس کا شمار25 صفِ اوّل کی کمپنیوں میں ہوتا ہے، اسے کارپوریٹ گورننس ، انتظامی اور مالیاتی صلاحیتوں کی بدولت کراچی اسٹاک ایکسچینج کی طرف سے2011 ء2010-ء کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے ، نوازاور شہباز شریف تحریکِ انصاف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر پارٹی رہنمائوں کے فلاحی اور نجی شعبوں پر حملے کر رہے ہیں جوقابل مذمت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |