مسلم لیگن کی خاتون رکن کو ’’ماسی‘‘ کہنے پر سندھ اسمبلی میں ہنگامہ

اپوزیشن ارکان نے اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کرکے خوب شورشرابا کیا جس پر اسپیکرنے جملہ کارروائی سے الفاظ حذف کرادیا


ویب ڈیسک June 22, 2016
اپوزیشن ارکان نے اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کرکے خوب شورشرابا کیا جس پر اسپیکرنے جملہ کارروائی سے الفاظ حذف کرادیا فوٹو:فائل

سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس اس وقت مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا جب حکومتی رکن نے اپوزیشن کی خاتون رکن سورٹھ تھیبو کو ماسی کہا اور اسپیکر کو یہ الفاظ حذف کرانا پڑگئے۔

سندھ اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے لیے پیش کئے گئے بجٹ پر بحث جاری تھی تاہم ارکان نے بجٹ پر کم اور دیگر امور پر زیادہ بحث کی، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ ممتاز جاکھرانی نے اپنی تقریر میں مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدراسماعیل راہو کو کہا کہ ایم کیوایم کے دوستوں نے جب سندھ کی تقسیم کی بات کی تو مسلم لیگ (ن) کے رکن ہنس رہے تھے۔ اس پر(ن) لیگ کی خاتون رکن سورٹھ تھیبو نے نشست سے کھڑے ہوکر احتجاج کی کوشش کی توممتازجاکھرانی بولے'' ماسی آپ بیٹھ جائیں''۔ صوبائی وزیر کے اس جملے پراپوزیشن ارکان نے اپنی نشستیں چھوڑ کر اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کرکے خوب شورشرابا کیا تاہم اسپیکر نے یہ جملہ کارروائی سے حذف کرادیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں