کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد ہلاک

ملزمان نے گلشن اقبال میں فہیم الدین اورسہراب گوٹھ میں عبدالمالک کونشانہ بنایا


Staff Reporter November 24, 2012
ملزمان نے گلشن اقبال میں فہیم الدین اورسہراب گوٹھ میں عبدالمالک کونشانہ بنایا۔ فوٹو: فائل

گلشن اقبال اورسہراب گوٹھ میں فائرنگ کے واقعات میں 2افرادجاں بحق ہوگئے۔

عزیز بھٹی تھانے کی حدودگلشن اقبال بلاک13-Dمیں واقع المصطفیٰ ویلفیئرسینٹرکے قریب میڈیکل اسٹورکے باہرموٹرسائیکل پرسوار ملزم کی فائرنگ سے42سالہ فہیم الدین ولدوزیرالدین موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعے کی صبح5بجے کے قریب پیش آیااور اسواقعے کاکوئی بھی عینی شاہدموجود نہیں،مقتول گلزارہجری کارہائشی اورمیڈیکل اسٹورپرنائٹ ڈیوٹی کرتاتھا ۔

فائرنگ کے ایک اورواقعے میں سہراب گوٹھ کے علاقے سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں موٹرسائیکل پرسوارملزمان کی فائرنگ سے محنت کش45سالہ عبدالمالک ہلاک ہوگیا،پولیس کے مطابق مقتول قائدآباد مانسہرہ کالونی کارہائشی اوراس کاتعلق خیبرپختونخواسے تھا،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعدلاش ورثاکے حوالے کردی،پولیس دونوں واقعات کوذاتی دشمنی کاشاخسانہ قراردیتے ہوئے مزید تحقیقات کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں