الیکشن موخر کرنے کی اجازت نہیں دینگے کراچی میں فوجی آپریشن مسئلے کا حل نہیں نواز شریف
زرداری حکومت نے بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا،ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے،عوام الیکشن میں محب وطن قوتوں کاساتھ دیں
ISLAMABAD:
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کو الیکشن کسی صورت میں بھی موخر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
عوام الیکشن میں محب وطن قوتوں کا ساتھ دینگے۔مسلم لیگ ن شیخوپورہ کے ضلعی صدر عارف سندھیلہ اور دیگر پارٹی کارکنوں سے نماز جمعہ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کراچی میں فوجی آپریشن مسئلے کا حل نہیں ہے،مسلم لیگ ن آئندہ عام انتخابات میں بھرپور قوت سے میدان میں اترے گی۔ زرداری حکومت نے پاکستان کو بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ملکی ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح بجلی کی لوڈشیڈنگ، مہنگائی، بیروزگاری اور کرپشن کا خاتمہ ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن نے ملک کو تباہی، مہنگائی ، بیروزگاری اور لوڈشیڈنگ دی ہے، قوم نااہل حکمرانوں کو مزید برداشت کرنے کیلیے تیارنہیں، ہماری سیاست اقتدار نہیں ملک کی ترقی و خوشحالی اور عوام کیلیے ہے، آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کامیابی حاصل کرکے ملک کو ایک مرتبہ پھر ترقی یافتہ اور خوشحال بنائیگی۔ دریں اثنا پاکستان میں ناروے کی سفیر مس سیسل لینڈز ورک نے گزشتہ روز مسلم لیگ(ن)کیصدر نوازشریف سے رائیونڈ میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا۔
نوازشریف نے کہا کہ ناروے کے پاکستان کے ساتھ طویل عرصے سے اقتصادی اور تجارتی تعلقات ہیں، ناروے کی حکومت نے 2010 میں انسانی بنیادوں پر پاکستان کے سیلاب زدگان کی بحالی کیلیے جو کردار ادا کیا تھا اسے پاکستانی عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، انھوں نے کہا کہ پاکستان اور ناروے کے درمیان گورننس ، تعلیم ، صحت اور سماجی شعبے میں تعاون کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔ ناروے گیس کے شعبے میں دنیا کا تیسرا ، تیل کے شعبے میں پانچواں اور پن بجلی کے میدان میں چھٹا بڑا برآمد کنندہ ہے۔ ناروے اور پاکستان کے درمیان گیس ،تیل اور ہائیڈرو پاور کے منصوبوںمیںایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ۔
اس موقع پر نواز شریف نے کہا پاکستان میں توانائی کے بحران کے خاتمے کیلیے ناروے کی حکومت سے استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) فیصل آباد کے رہنماؤں چوہدری عاصم نذیر اور چوہدری زاہد نذیر نے بھی ملاقات کی اور سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں برطانوی پارلیمنٹ کے سابق رکن چوہدری سرور بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے آئندہ الیکشن کیلئے امیدواروں کے نام پر غور کیا گیا۔