ڈی ایٹ کانفرنس میں زرداری خاندان چھایا رہا چوہدری نثار

انڈر19سیاستدان بلاول کوکانفرنس میںشریک کرناکسی مذاق سے کم نہیں،میڈیاسے گفتگو


News Agencies November 24, 2012
قوم کوبتایاجائے کہ احمدی نژادکومشترکہ اجلاس سے خطاب کی دعوت کیوں نہیں دی گئی۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان نے کہاکہ حکمران، ایرانی صدر کوپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی دعوت نہ دینے کے حوالے سے قوم کوجواب دہ ہیں۔

اس میں کیارکاوٹ تھی قوم کوآگاہ کیاجائے،آصف علی زرداری اور اُن کے خاندان کے چھائے رہنے کی وجہ سے ڈی ایٹ کانفرنس کے خاطرخواہ مقاصد حاصل نہ ہو سکے،کانفرنس زرداری خاندان کے عوامل کاشکارتھی،انڈر19بلاول زرداری کوبھی حکومتی حیثیت دیگرآئین قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں۔جمعے کوپارلیمنٹ میں میڈیاسے گفگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ڈی ایٹ کانفرنس کاانعقاداس کی تاریخ کاتعین اوراس میں مدعو شرکاکے حوالے سے موجودہ حکومت کی ایک اورنااہلی کی عکاسی ہوئی ہے یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ اتنی اہم کانفرنس محرم کے نازک ترین دنوں میں کیوں بلائی گئی۔

ایوان صدراور آصف علی زرداری کا ساری کانفرنس پرچھائے رہنا نہ صرف قانون اورضابطے کی بلکہ آئین کی بھی خلاف ورزی ہے، پاکستان کے آئین کے تحت ملک کاچیف ایگزیکٹو وزیراعظم ہوتاہے اسے ہی ایسی کانفرنس میں ملک کی طرف سے میزبانی کاحق اورشرف حاصل ہوتاہے،وزیراعظم کوتمام معاملات سے علیحدہ رکھ کریہ واضح پیغام دیا گیاکہ وہ ایوان اقتدار سے کتنی دوری پرہیں اور کتنے بااختیار ہیں،ایک انڈر19سیاستدان بلاول کواہم ترین کانفرنس میں شامل کرناایک مذاق سے کم نہیں،بلاول زرداری پیپلزپارٹی کے چیئرمین ہوسکتے ہیں مگرنہ توان کے پاس کوئی حکومتی عہدہ ہے نہ وہ پاکستان کے قانون کے تحت پاکستان کی نمائندگی کرسکتے ہیں ۔

انھوں نے کہاکہ حکمرانوں کی انتہائی ناقص اورنااہلی کی وجہ سے ڈی ایٹ کانفرنس شدیدانتظامی ناکامیوںکاباعث بنی،اگرحکمرانوںکواس قسم کی کانفرنسزمنعقد کرنے کی اہلیت نہیں ہے تو پھر ایسی کانفرنسیں بلانے کی کیا ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں