صدر اور وزیراعظم کی امجد صابری کے قتل کی مذمتملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم
سیکیورٹی ادارے ملوث ملزمان تک پہنچنے کے لیے فوری اقدامات کریں، وزیراعظم
YANGON:
صدر اور وزیراعظم نے امجد صابری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے کراچی میں معروف قوال امجد صابری کے قتل کا نوٹس لے لیا اور واقعہ میں ملوث قاتلوں کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سیکیورٹی اداروں کو واقعہ میں ملوث ملزمان تک پہنچنے کےلیے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے جب کہ شہر میں سیکیورٹی کے انتظامات بہتر بنانے کا بھی حکم دیا ہے۔
دوسری جانب صدر مملکت ممنون حسین نے امجد صابری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ان کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر ممنون نے امجد صابری کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے جب کہ انہوں نے قاتلوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ آج کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں امجد صابری کو ان کی گاڑی میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔