بھارتی ایٹمی ری ایکٹر دنیا کے محفوظ ترین ری ایکٹر ہیں اقوام متحدہ

راجستھان ایٹمی پاور اسٹیشن جاپان کے فوکوشیما ری ایکٹر جیسے حادثے کو برداشت کر سکتے ہیں.


INP November 24, 2012
تاراپورا میں 2 پرانے ری ایکٹرز پر حالات مختلف ہیں،بھارت اقوام متحدہ کو ان ری ایکٹرز کی جانچ پڑتال کی اجازت دے، بھارتی ناقدین. فوٹو: رائٹرز

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ بھارت کے ایٹمی ری ایکٹرز دنیا کے بہترین اور محفوظ ترین ری ایکٹرز میں سے ہیں۔

راجستھان ایٹمی پاور اسٹیشن جاپان کے فوکوشیما ری ایکٹر جیسے حادثے کو برداشت کر سکتے ہیں، پلانٹ کے آگ بجھانے کے نظام اور بجلی کی تاروں کے نظام میں بہتری کی ضرورت ہے جبکہ بھارتی ناقدین نے کہا ہے کہ دیگر پرانے ری ایکٹرز پر حالات مختلف ہیں ، بھارت اقوام متحدہ کو ان ری ایکٹرز کی جانچ پڑتال کی بھی اجازت دے۔ جمعے کو اقوام متحدہ کے ادارے آئی اے ای اے نے یہ بیان بھارت کے دو ایٹمی ری ایکٹرز کا معائنہ کرنے کے بعد دیا۔ویئینا میں آئی اے ای اے کے آپریشنل سیفٹی کے سربراہ مائیروسلو لیپار نے کہاکہ بھارت کے ری ایکٹرز محفوظ اور متاثر کن ہیں تاہم ان میں بہتری کی گنجائش ہے۔

انھوں نے کہا کہ پلانٹ کو روٹ کاز انیلسز کا نظام لاگو کرنا چاہیے تاکہ کسی حادثے کی صورت میں نہ صرف یہ بتایا جا سکے کہ کیا بلکہ یہ بھی معلوم کیا جا سکے کہ کیوں ہوا۔ معائنہ کاروں کے سربراہ نے بتایا کہ معائنہ کیے گئے دو ری ایکٹرز دنیا کے بہترین ری ایکٹرز میں سے ہیں اور ان میں کچھ مثبت لائحہ عمل کو اختیار کیا گیا ہے جن سے تمام دنیا فائدہ اٹھا سکتی ہے۔

پلانٹ میں رسائی کے بارے میں انھوں نے کہا کہ ان کی ٹیم کو پلانٹ کے تمام حصوں میں جانے دیا گیا اور کوئی بھی حصہ ان سے پوشیدہ نہیں تھا۔ استعمال شدہ جوہری مواد کے اہم معاملے پر انھوں نے کہا کہ پلانٹ کا استعمال شدہ مواد کو ٹھکانے لگانے کا نظام معیار کے مطابق تھا اور ان کی ٹیم وہاں کام کرنے والوں کے مواد کو علیحدہ کرنے کے طریقے کار سے متاثر ہوئی۔تاہم ناقدین نے کہا ہے کہ بھارت کو اقوام متحدہ کو تاراپور میں واقع اس کے انتہائی پرانے دو ری ایکٹرز کے معائنے کی بھی اجازت دینی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں