بھارت کی مختلف ریاستوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 79 افراد ہلاک

ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث سب سے زیادہ 53 افراد ہلاک ہوئے، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک June 22, 2016
ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث سب سے زیادہ 53 افراد ہلاک ہوئے، بھارتی میڈیا، فوٹو : فائل

KARACHI: بھارت کی مختلف ریاستوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 79 افراد ہلاک جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار، جھارکھنڈ اور مدھیا پردیش میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 79 افراد ہلاک جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔ ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے سب سے زیادہ 53 افراد ہلاک ہوئے جب کہ مدھیا پردیش میں 16 اور جھارکھنڈ میں 10 افراد ہلاک ہوئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد کھیتوں میں کام کررہے تھے جب کہ زخمی ہونے والے ایک شخص کا کہنا ہے کہ جیسے ہی تیز بارش شروع ہوئی تمام لوگوں نے شیلٹر کے نیچے پناہ لے لی تاہم اچانک آسمانی بجلی گری۔

واضح رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق 2005 سے اب تک بھارت میں ہر سال آسمانی بجلی گرنے سے 2 ہزار افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں