ذیابیطس سے دل کے دورے کا خطرہ 50 فیصد بڑھ سکتا ہے تحقیق

اگر ذیابیطس کو اچھی طرح کنٹرول کیا جائے تو ان اموات سے براہِ راست بچنا ممکن ہے، ڈاکٹرز

اگر ذیابیطس کو اچھی طرح کنٹرول کیا جائے تو ان اموات سے براہِ راست بچنا ممکن ہے، ڈاکٹرز، فوٹو؛ فائل

برطانوی ماہرین نے ایک مطالعے کے بعد کہا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں میں دل کے دورے کا خطرہ 50 فیصد تک بڑھ جاتا ہے جوغیرذیابیطس مریضوں کے مقابلے میں زیادہ جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔

یونیورسٹی آف لیڈزکے ماہرین نے 10 سال کے دوران دل کے دورے کا شکار ہونے والے 7 لاکھ افراد کا مطالعہ کیا جن میں سے ایک لاکھ سے زائد کوشوگرکا مرض لاحق تھا، سروے میں جنس، عمراور دیگرعوامل کا جائزہ بھی لیا گیا لیکن ذیابیطس اور اس کے بغیر مریضوں کا فرق بہت نمایاں تھا۔


ماہرین کے مطابق ذیابیطس کے حامل مریضوں کو اگر ایس ٹی ایلی ویشن مائی کورڈیئل انفرکشن ( اسٹیم) ہارٹ اٹیک ہوا تو بغیر ذیابیطس کے مریضوں کے مقابلے میں ان کی موت کا خدشہ 56 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے ذیابیطس سے نہ صرف عارضہ قلب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے بلکہ ہارٹ اٹیک بھی قدرے مہلک ثابت ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹروں کا اصرار ہے کہ اگر ذیابیطس کو اچھی طرح کنٹرول کیا جائے تو ان اموات سے براہِ راست بچنا ممکن ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ اچھی غذا، باقاعدہ ورزش اور ڈاکٹر کی ہدایات کے تحت دوا کھا کرعارضہ قلب سے بچا جاسکتا ہے۔
Load Next Story