عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کے قتل پر بھارتی فلم نگری بھی سوگوار

امجد صابری کاقتل ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، معروف گلوکار سونو نگم


ویب ڈیسک June 22, 2016
امجد صابری کاقتل ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، معروف گلوکار سونو نگم، فوٹو:فائل

KARACHI: بھارتی فلم نگری کے مشہور گلوکاروں نےعالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کے قتل پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کے بہیمانہ قتل پر پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارتی فلم نگری بھی سوگوار ہے اور نامور گلوکاروں نے بھی دکھ کا اظہار کیا ہے۔ بھارت کے معروف گلوکار سونو نگم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر کہا کہ امجد صابری کاقتل ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، انہوں نے نہ صرف میرے ساتھ شو میں پر فارمنس دی تھی بلکہ میں اور میرے اہل خانہ ان کے ساتھ اپریل 2004 میں کراچی میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں بال بال بچے تھے۔

https://twitter.com/sonunigam/status/745658396674662402

بالی ووڈ اداکارہ رچا چڈہ کا بھی ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ ایک فن کار کومار سکتے ہیں لیکن اس کا فن ابدی ہوتا ہے جو ہمیشہ زندہ رہتا ہے اور امجد صابری کا قتل موسیقی کا بڑا نقصان ہے جب کہ گلوکارو اداکار ایوش مان کھرانہ نے بھی اپنی ٹویٹ میں معروف قوال کے قتل کی مذمت کی۔

https://twitter.com/RichaChadha_/status/745610461903609856



بالی ووڈ موسیقار اور گلوکار امیت تری ویدی نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ دنیا ایک اور عظیم گلوکار سے محروم ہوگئی ہے جب کہ نامور گلوکار ارمان ملک نے بھی ٹوئٹر پر امجد صابری کے قتل پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔





واضح رہے کہ دن یہاڑے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں معروف قوال امجد صابری کی گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں