بھارتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں دوسرے روز بھی شدید ہنگامہ آرائی

اپوزیشن نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے حکومتی فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اپوزیشن نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے حکومتی فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بنایا. فوٹو: رائٹرز

بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کا اجلاس جمعہ کو مسلسل دوسرے روز بھی شدید ہنگامہ آرائی کی نذر ہونے کے بعد پیر تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔


ایوان زیریں لوک سبھا کا موسم سرما کا اجلاس جمعرات کو شروع ہوا تو پہلے دن اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی کے باعث کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔ اجلاس کے دونوں دن اپوزیشن جماعتوں بی جے پی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسٹ اور ترنمول کانگرس کے ارکان نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے حکومتی فیصلوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

اپوزیشن جماعتوں نے اس معاملہ پر نہ صرف لوک سبھا بلکہ ایوان بالا راجیا سبھا میں بھی شدید احتجاج کیا جس کے باعث دونوں ایوانوں کی کارروائی متعدد بار روکنا پڑی، قبل ازیں وزیراعظم منموہن سنگھ نے ایک عشایئے میں اپوزیشن ارکان سے پارلیمنٹ کے اجلاسوں کی کارروائی کے دوران تعاون کی اپیل کی تاہم اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے اس پر کوئی مثبت ردعمل سامنے نہیں آیا۔
Load Next Story