برطانیہ ایک لاکھ20 ہزار تارکین وطن کو عام معافی مل گئی

پاکستانی بھی شامل ، سرکاری سطح پر اعلان ہوانہ ہی عام معافی کا لفظ استعمال کیاگیا۔


INP November 24, 2012
ان لوگوں کو عملاً معافی مل گئی ہے جن کو برطانیہ سے باہرنکالے جانے کا سامنا تھا. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: برطانوی حکومت نے ہزاروں پاکستانیوں سمیت ایک لاکھ 20ہزار سابق سیاسی پناہ کے درخواست گزاروں اور غیر قانونی تارکین وطن کو عملی طورپر عام معافی دے دی۔

اس سلسلے میں سرکاری سطح پر نہ کوئی اعلان کیا گیا ہے اورنہ ہی عام معافی کا لفظ استعمال کیاگیا ہے،جمعے کوبرطانوی اخبارکے مطابق یو کے بارڈر ایجنسی نے ایک لاکھ20 ہزار سے زیادہ سیاسی درخواست گزاروں کے معاملات کو داخل دفتر کردیاہے اور ان کے کیسوں پر کوئی توجہ نہیں دی جس کے نتیجے میں ان لوگوں کو عملًا معافی مل گئی ہے اور وہ لوگ جن کو برطانیہ سے باہرنکالے جانے کا سامناتھا ،اب برطانیہ میں رہنے کا حق حاصل کرنے کیلیے درخواستیں دے رہے ہیں، ہوم آفس نے بھی کہاہے کہ 47 ہزارافراد کو عام معافی مل گئی ہے جن کو برطانیہ میں رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔