رحمن ملک کی احمدی نژادگڈلک جوناتھن سے ملاقات

ایرانی صدرکاوزیر داخلہ سے پاک ایران بارڈر پر انسانی اسمگلنگ کی روک تھام پر تبادلہ خیال.


Numainda Express November 24, 2012
اسلام آباد:ایرانی صدر احمدی نژادوفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک سے ملاقات کررہے ہیں۔ فوٹو: ثناء

وفاقی وزیرداخلہ رحمٰن ملک سے ایران کے صدرمحمود احمدی نژاد اور نائیجیریا کے صدر گڈلک جوناتھن نے جمعے کے روز الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ایرانی صدر کے ساتھ ملاقات میں پاک ایران بارڈر پر انسانی اسمگلنگ کی روک تھام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایران کے صدر نے وزیرداخلہ کو ڈرگ ڈیٹیکٹر تحفہ میں دیا ، وزیر داخلہ نے آلہ اسلام آباد پولیس ہیڈکوارٹرز میں لگانے کا اعلان کرتے ہوئے ایرانی صدر کا شکریہ اداکیا۔ نائیجیریا کے صدر نے اپنے ملک میں نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ بنانے پر رحمن ملک کا شکریہ اداکیا۔

دریں اثنا وزیر داخلہ نے وفاقی پولیس کے شہید ہونیوالے اے ایس آئی شیر محمدکی نماز جنازہ میں شرکت کی جو21 ستمبر 2012 کو گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج کے دوران تھانہ ترنول پر بعض شرپسندوں کے حملے میں زخمی ہوا تھا اور گزشتہ روز زخموںکی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا تھا۔ وزیرداخلہ نے شہید کے جنازے کو کاندھا دیا ۔ میڈیا سے گفتگو میں رحمن ملک نے بتایا کہ شیرمحمد نے جان پر کھیل کر اسلحہ خانہ کو لٹنے سے بچایا ، وہ ہمارے ہیرو ہیں، ان کو سلام پیش کرتاہوں، مرحوم کے بچوں کی تعلیم اور خاندان کا خرچہ محکمہ پولیس برداشت کریگی جبکہ ان کے اہلخانہ کو پی ایم کے شہدا فنڈ سے 30 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں