اسلام آباد میں خاتون وکیل کے گھر پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق 2 خواتین زخمی
فائرنگ پولیس کمانڈو نے کی جس نے واقعہ کے بعد خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی، پولیس حکام
MULTAN:
وفاقی دارالحکومت کے علاقے بنی گالا میں خاتون وکیل کے گھر پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں بنی گالہ کے علاقے درانی اسٹریٹ پر خاتون وکیل کے گھر پر مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون کے گھر پر فائرنگ پولیس کمانڈو نے کی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 خواتین بھی زخمی ہوئیں جب کہ اہلکار نے واقعہ کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والے اہلکار کی لاش بھی ضابطے کی کارروائی کے لیے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردی گئی ہے جب کہ واقعہ کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔