کراچی میں معروف نوحہ خواں فرحان علی وارث کی گاڑی پر فائرنگ

فرحان علی وارث گاڑی میں موجود نہ ہونے کے باعث محفوظ رہے۔


ویب ڈیسک June 23, 2016
فرحان علی وارث گاڑی میں موجود نہ ہونے کے باعث محفوظ رہے۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: تین ہٹی کے قریب معروف نوحہ خواں فرحان علی وارث کی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی تاہم فرحان وارث گاڑی میں موجود نہیں تھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے تین ہٹی پر مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردیا۔ تین ہٹی کے قریب جس گاڑی پر فائرنگ کی گئی وہ معروف نوحہ خواں فرحان علی وارث کی تھی تاہم وہ گاڑی میں موجود نہیں تھے۔

واضح رہےکہ تین ہٹی سے کچھ فاصلے پر لیاقت آباد میں بھی مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں معروف قوال امجد صابری جاں بحق ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں