ویمنز ون ڈے انگلینڈ نے پاکستان کو رنز کے انبارتلے دبادیا

میزبان ٹیم نے اپنی تاریخ کا بڑا مجموعہ 378 پایا،گرین شرٹس166پرڈھیر، 212رنز سے ہار


Sports Desk/AFP June 23, 2016
پاکستان کیخلاف دوسرے ویمنز ون ڈے میں انگلش کھلاڑی لورین ونفیلڈ چوکا لگارہی ہیں ۔ فوٹو : اے ایف پی

انگلینڈ نے دوسرے ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کورنزکے انبارتلے دبا دیا، میزبان ٹیم نے اپنی تاریخ کا ریکارڈ اسکور5 وکٹ پر 378 بنایا، گرین شرٹس 47.4 اوورز میں 166 پر ہمت ہارگئیں، انگلش سائیڈ نے212 رنزکے بھاری مارجن سے فتحیاب ہوکر تین میچز کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کیلیے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ اچھا نہیں رہا، انگلش اوپنرز لورین ونفیلڈ اورٹیمی بیومونٹ نے235 کی افتتاحی شراکت بناکر حریف بولرز کے اعصاب شل کردیے، ونفیلڈ نے اپنی پہلی ون ڈے انٹرنیشنل سنچری بنائی، انھوں نے 117 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 123رنز اسکور کیے، ٹیمی بیومونٹ 104رنز بناکر میدان بدر ہوئیں، نٹالی اسکویئر نے33 گیندوں پر 80رنز بٹورے، ماہم طارق نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ون ڈے میں انگلینڈ کا بہترین ٹوٹل 1997 میں پاکستان ہی کیخلاف 4 وکٹ پر376 رنز تھا، گرین شرٹس جوابی اننگز میں 47.4 اوورز میں 166 پر ہمت ہارگئیں، بسمہٰ معروف نے81 گیندوں پر 61رنز بنائے، جویریہ خان26 اور کپتان ثنا میر21 رنز بناکر نمایاں رہیں،اینیا شربھوسلے نے4 وکٹیں لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں