موجودہ نظام عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہاشہباز شریف

سسٹم کو اچھی قیادت ملے تو نتائج بھی اچھے نکلتے ہیں، انتہاپسندی ختم کرنے میں کامیاب ہونگے.


Numainda Express November 24, 2012
پولینڈ کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کریں، پولش چیئرمین سینیٹ سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے نوازشریف نے تاریخی کردار ادا کیاہے، جتنا سسٹم اہم ہوتا ہے اتنی ہی سسٹم چلانے کے لیے قیادت اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔

موجودہ جمہوری نظام عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہاہے ، اگر سسٹم کو اچھی قیادت مل جائے تو نتائج بھی اچھے نکلتے ہیں ۔ پولینڈ کی سینٹ کے چیئرمین بوگدن بورس وچکی قیادت میں اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفدسے ملاقات کے دوران انھوں نے کہا کہ ہم انتہاپسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ کرکے ملک کو امن کا گہوارہ بنانے میں ضرور کامیاب ہوںگے۔ انھوں نے کہا کہ پولینڈ کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کریں انھیںمکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

ارکان اسمبلی کے وفد سے ملاقات کے دوران شہبازشریف نے کہا کہ وفاقی حکومت اندرونی و بیرونی محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔وزیراعلیٰ شہباز شریف سے بوریوالا سے تعلق رکھنے والے سید ساجد مہدی نے بھی ملاقات کی اور ان سے علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |