امجد صابری قتل کیس کی تفتیش میں تاحال کوئی پیش رفت نہ ہوسکی
رینجرزحکام نے امجد صابری کے گھرکے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کرلی
معروف قوال امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ کوایک روز گزرنے کے باوجود پولیس کی جانب سے تفتیش میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔
کراچی کے گنجان آباد علاقے لیات آباد میں گزشتہ روزدن دہاڑے ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہونے والے معروف قوال امجد صابری کے قتل کی تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے امجد صابری کا گھرسے تعاقب کیا اور موقع ملتے ہی حملہ کردیا، جائے وقوعہ سے ملنے والے گولیوں کے خول کی فرانزک لیبارٹری سے تاحال رپورٹ موصول نہیں ہوئی، جس وجہ سے امجد صابری قتل کیس کی تفتیش میں کوئی اہم پیش رفت نہیں ہوسکی تاہم امجد صابری کے قاتلوں کا سراغ لگانے کے لیے علاقے میں مخبری کا جال بھی بچھا دیا ہے جب کہ ان کے دوستوں اورعزیزواقارب سے تدفین کے بعد بھی معلومات لی جائے گی۔ اس کے علاوہ رینجرزحکام نے امجد صابری کے گھرکے باہرلگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کرلی ہے۔
امجد صابری کے بھائی ثروت صابری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بھائی کوکسی قسم کی دھمکیاں نہیں مل رہی تھیں وہ تو اللہ والے آدمی تھے، ان کے بھائی کا قتل پاکستان میں قوالی کا نقصان ہے لیکن اس طرح کے اندوہناک واقعے سے قوالی کا باب بند نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ بزرگان دین کی دَین ہے، قوالی کا یہ سلسلہ 11 سو سال سے چل رہا ہے اورچلتا رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرحکومت خود کو حکومت کہتی ہے تواسے اپنے اقدامات سے ثابت کرنا چاہیے کہ کراچی میں بھی اس کا اثرہے جب کہ میرے بھائی پرحملہ کرنے والے درندوں سے بھی زیادہ گئے گزرے ہیں۔
دوسری جانب ثروت صابری نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اپنے بھائی کے قاتلوں کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزعالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری سمیت 3 افراد کراچی میں دہشت گردوں کے حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔