راجن پورمیں بجلی کی ہائی ٹیشن تاریں گرنے سے 4 افراد جاں بحق 11 زخمی

میپکو نے واقعے کے بعد متعلقہ ایس ڈی او اور لائن سپرنٹنڈنٹ کومعطل کردیا

ورثا  نے لاشوں کو انڈس ہائی روڈ پررکھ کراحتجاج ریکارڈ کیا:فوٹو:ایکسپریس

بستی خواجہ میں 11 ہزارکے وی بجلی کی ہائی ٹیشن تاریں گرنے سے 4 افراد جاں بحق جب کہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق راجن پورمیں بستی خواجہ میں 11 ہزارکلوواٹ بجلی کے تاریں گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جب کہ 15 افراد کرنٹ سے زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپراسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 3 افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔


اسپتال میں ڈاکٹروں اورطبی عملے کی مبینہ غفلت کے خلاف ورثا نے لاشوں کے ساتھ انڈس ہائی روڈ پردھرنا دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ اسپتال میں نہ توطبی سہولیات مہیا کی گئیں اورنہ ہی ڈاکٹرڈیوٹی پرموجود تھے۔ اگرزخمیوں کو بروقت علاج کی سہولت مل جاتی تو ان کے پیارے زندگی کی بازی نہ ہارتے ۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں تاہم بعد میں لواحقین تدفین کے لیے لاشیں اٹھا کر چلے گئے۔

دوسری جانب ترجمان میپکو کی جانب سے بجلی کے تار گرنے سے 4 افراد کی ہلاکت کے واقعے کے بعد متعلقہ ایس ڈی او ، لائن سپرنٹنڈنٹ کومعطل کردیا گیا ہے۔

Load Next Story