یوم عاشور مرکزی جلوس کے روٹس پر فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائےشہبازشریف

شہبازشریف نےلاہورمیں سکیورٹی اورپروٹوکول کےبغیرمیٹرو بس پراجیکٹ اور یوم عاشور کے مرکزی جلوس کےراستوں کا دورہ کیا


ویب ڈیسک November 24, 2012
شہبازشریف نےلاہورمیں سکیورٹی اورپروٹوکول کےبغیرمیٹرو بس پراجیکٹ اور یوم عاشور کے مرکزی جلوس کےراستوں کا دورہ کیا فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈبل سواری پر پابندی سمیت یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے روٹس پر فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےلاہورمیں سکیورٹی اورپروٹوکول کےبغیرمیٹرو بس پراجیکٹ اور یوم عاشور کے مرکزی جلوس کےراستوں کا دورہ کیا ، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ میٹروبس پراجیکٹ دوسرےبڑے شہروں میں بھی شروع کریں گے۔

وزیراعلیٰ نےکہا کہ میٹرو بس پراجیکٹ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلاب برپا کردے گا۔ یہ منصوبہ نہیں عوامی خدمت کا مشن ہے۔اس منصوبے پر جلدکام مکمل کرلیاجائے گا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ یوم عاشور کے مرکزی جلوس کےراستوں پر لائٹس کے مناسب انتظامات کئے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں