ٹوئٹرکا آج کا مقبول ترین ہیش ٹیگ ’’امجد صابری‘‘ کے نام
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دن بھر عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کا ہیش ٹیگ مقبول رہا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنے دکھ اور غم کا اظہار مختلف انداز میں کرتے ہوئے مقتول کی مغفرت کے لئے دعائیں کیں۔
امجد صابری کے اندوہناک قتل پر پوری قوم غم میں مبتلا ہے جس کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوامی رد عمل سے دیکھا جاسکتا ہے۔ گزشتہ روز سے اب تک ٹوئٹر پر امجد صابری رپ ہیش ٹیگ (AmjadSabriRIP#) ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے جہاں لوگ ان کی مغفرت کے لئے دعاؤں کےعلاوہ ان کا قتل پاکستان کے لئے عظیم نقصان قراردے رہے ہیں۔ امجد صابری عالمی شہرت کے حامل قوال تھے جن کے قتل کے بعد دنیا بھرمیں 2 مرتبہ امجد صابری کے نام سے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کرتا رہا۔
ولید علی آصف اپنی ٹوئٹ میں لکھتے ہیں کہ امجد صابری کا انتقال نہیں ہوا بلکہ پاکستان کی روح کا انتقال ہوا ہے، اور میں امجد صابری کا مداح ہوں، تھا اور رہوں گا۔
ایک ٹوئٹر صارف نے امجد صابری کی تصویر کے ساتھ مقبول زمانہ شعر لگایا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امجد صابری رو رہے ہیں اور صارف کا اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ امجد صابری کا قتل دل توڑ دینے والا ہے اور ان کا اچانک دنیا سے چلے جانا بہت تکلیف دہ ہے۔
نیوز اینکر ناجیہ اشعر اپنے دکھ کا اظہار شعر کی شکل میں کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ میں یہ کس کے نام لکھوں جو الم گزر رہے ہیں، مرے شہر جل رہے ہیں مرے لوگ مر رہے ہیں۔
ماہ نور نے اپنے دکھ کا اظہار انتہائی خوب انداز میں کیا ہے اور انہوں نے امجد صابری کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ امجد صابری سفرآخرت پر روانہ ہورہے ہیں جب کہ ماہ نور لکھتی ہیں کہ امجد صابری اب اس دنیا میں نہیں رہے اس کا یقین اب تک نہیں ہوتا۔
پاکستان میں ٹوئٹر پر اب تک کا ٹاپ ٹرینڈ :