کرک انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم 14افراد جاں بحق24 زخمی

اسپینہ بانڈہ کے قریب مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث آگے جانے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی


ویب ڈیسک November 24, 2012
اسپینہ بانڈہ کے قریب مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث آگے جانے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی . فوٹو: فائل

انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں14افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انڈس ہائی وے پر علی الصبح اسپینہ بانڈہ کے قریب کراچی سے پشاور جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث آگے جانے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے باعث 14 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔

حادثےمیں 24 افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، حادثےمیں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ 8 شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں