پشاورمحکمہ داخلہ نے شہر میں موبائل فون سروس معطل نہیں کی
وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے گزشتہ روز پشاورسمیت ملک کے 50شہروں میں آج اورکل موبائل فون سروس بند کرنے کا حکم دیا تھا
محکمہ داخلہ کے مطابق پشاور شہر میں نویں محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند نہیں کی گئی جب کہ وفاقی حکومت کو عاشورہ کے موقع پر بھی موبائل فون سروس بند نہ کرنے سے متعلق مراسلہ بھیجا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ نے پشاورشہر میں نویں محرم کو موبائل فون سروس معطل نہیں کی اورعا شورہ کے موقع پربھی وفاقی حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ موبائل فون سروس پرپابندی عائد نہ کی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیرداخلہ رحمان ملک نے اعلان کیا تھا کہ عاشورہ کے موقع پر امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، گلت بلتستان، آزاد کشمیرسمیت ملک کے 50 شہروں میں آج اورکل موبائل فون اور وائرلیس سروس معطل رہے گی۔