برطانیہ میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی جب کہ ہزاروں گھروں کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے۔
برطانیہ میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے اب تک ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس کی مطابق ہلاکت پہاڑوں سے آنے والے سیلابی پانی میں کاربہہ جانے سے ہوئی۔
انشورنس کمپنیوں کے مطابق اب تک ایک ارب پاونڈ کا نقصان ہوچکا ہے۔ برطانیہ میں 2007 کے سیلاب کے بعد یہ اب تک کا سب سے بڑا طوفان ہے۔ سیلاب کی وجہ سے کئی علاقوں میں سڑکیں بہہ گئیں اور ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔