بلوچستان کے ضلع سبی میں تھانے میں دھماکا ایک اہلکار جاں بحق 6 زخمی
زخمیوں میں تھانے کا ایس ایچ او بھی شامل ہے، ریسکیو ذرائع
SEOUL:
نوتال تھانے میں دھماکے سے ایک اہلکار جاں بحق اور ایس ایچ او سمیت 6 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے سبی کے نوتھال تھانے میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں تھانے میں موجود ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی اطلاع ملنے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جب کہ دیگر زخمیوں میں سے بھی بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے سے تھانے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا جب کہ دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے ابھی کوئی صورتحال واضح نہیں ہوسکی ہے کہ دھماکا تھانے میں نصب بم کے پھٹنے سے ہوا یا کریکر حملہ کیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔