پرتھنائن اے سائیڈ سپرہاکی سیریز میں قومی ٹیم بھارت سے بھی ہارگئی

ٹورنامنٹ میں یہ پاکستان کی مسلسل تیسری شکست ہے۔ اس سے قبل قومی ٹیم کو آسڑیلیا اور انگلینڈ نے بھی مات دی تھی۔

ٹورنامنٹ میں یہ پاکستان کی مسلسل تیسری شکست ہے۔ اس سے قبل قومی ٹیم کو آسڑیلیا اور انگلینڈ نے بھی مات دی تھی۔فوٹو:اے ایف پی

آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی نائن اے سائیڈ سپرہاکی سیریز کے میچ میں روایتی حریف بھارت نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو2 کے مقابلے میں5گول سے ہرا دیا۔


میچ کے آغاز سے ہی بھارتی ٹیم کھیل پرچھائی رہی اورجلد ہی اس نے 2گول کی برتری حاصل کرلی اورجب پہلا ہاف ختم ہوا تو بھارت کو 3-1 سے برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف کے آغازپربھارتی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ایک اورگول کرکے میچ میں 4-1کی برتری حاصل کرلی اورجب کھیل ختم ہوا تو بھارت نے میچ 2کے مقابلے میں 5گول سے جیت لیا۔

ٹورنامنٹ میں یہ پاکستان کی مسلسل تیسری شکست ہے۔ اس سے قبل قومی ٹیم کو آسڑیلیا اور انگلینڈ نے بھی مات دی تھی۔ دوسری جانب بھارت نے ٹورنامنٹ میں صرف پاکستان کے خلاف ہی کامیابی حاصل کی۔
Load Next Story