امجد صابری کے قتل کا مقدمہ درج تحقیقات کے لیے کمیٹی بھی قائم
مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل، تحقیقاتی کمیٹی ڈی آئی جی غربی کی سربراہی میں قائم کی گئی۔
KARACHI:
امجد صابری کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی کی مدعیت میں شریف آباد تھانے میں درج کرلیا گیا جب کہ واقعہ تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی غربی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق امجد صابری کے قتل کا مقدمہ شریف آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ امجد صابری کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔
دوسری جانب امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی غربی ذوالفقار لاڑک کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں ایس ایس پی وسطی، ایس ایس پی غربی اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس ڈی آئی جی آفس میں ہوا جس میں واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور جیو فینسنگ رپورٹ کی روشنی میں کیس کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا گیا۔
واضح رہے کہ امجد صابری کو گزشتہ روز کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ ان کی تدفین پاپوش نگر قبرستان میں کی گئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے جس کی مدد سے قاتلوں سے پہنچنے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔