لندنفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایم کیوایم کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ

غزہ کے فلسطینیوں پر اسرائیل جارحیت کھلی دہشت گردی ہے، جسے بند ہونا چاہیے ، ایم کیو ایم

غزہ کے فلسطینیوں پر اسرائیل جارحیت کھلی دہشت گردی ہے، جسے بند ہونا چاہیے ، ایم کیو ایم فوٹو: فائل

مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے متحدہ قومی موومنٹ کے تحت لندن میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کیا گیا ۔


ایم کیوایم کے اعلامیے کے مطابق مظاہرے میں رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد اشفاق، سلیم شہزاد، برطانیہ کے آرگنائزر ڈاکٹرسلیم دانش اور کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن محمد اشفاق نے کہا کہ ایم کیوایم دنیا بھرمیں مظلوموں کی حمایت کرتی ہے۔ فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کے خلاف سب سے پہلے الطاف حسین نے صدائے احتجاج بلند کی ، غزہ کے فلسطینیوں پر اسرائیل جارحیت کھلی دہشت گردی ہے، جسے بند ہونا چاہیے۔

Recommended Stories

Load Next Story