وزیراعظم عید سے قبل وطن واپس آجائیں گے شیخ آفتاب

وزیراعظم کی وطن واپسی پر ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا، وزیر برائے پارلیمانی امور

وزیراعظم کی وطن واپسی پر ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا، وزیر برائے پارلیمانی امور، فوٹو؛ فائل

وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عید سے قبل وطن واپس آجائیں گے اور ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔


ٹیکسلا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف عید سے پہلے وطن واپس آجائیں گے، وزیراعظم کی واپسی پر ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس میں وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ ملوث نہیں ہیں، اس معاملے کی ہر فورم پر تحقیقات کرلی جائیں جب کہ اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کی دھرنے کی کال بے وقت کی راگنی ہے۔
Load Next Story