پنجاب میں گاڑیوں پر کالے شیشے اور نیلی بتیاں لگانے پر پابندی عائد
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے صاحبزادے کے اغوا کے بعد صوبے بھر میں سیکیورٹی الرٹ کردی گئی۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے صاحبزادے کے اغوا کے بعد پنجاب بھر میں سیکیورٹی سخت کردی گئی جب کہ کالے شیشوں اور نیلی بتیوں والی گاڑیوں پر بھی پابندی لگاتے ہوئے ان کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے صاحبزادے اویس شاہ کے کراچی میں اغوا کے بعد پنجاب بھر میں سیکیورٹی سخت کردی ہے اور اس ضمن میں صوبے بھر میں نجی گاڑیوں پر کالے شیشے اور نیلی بتیاں لگانے پر فوری طور پر پابندی لگادی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق صرف پولیس موبائل، پولیس جیپ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گاڑیوں کو کالے شیشے اور چھت پر نیلی بتی لگانے کی اجازت ہوگی اس کے علاوہ نجی گاڑیوں میں اگر کالے شیشے اور نیلی بتی لگائی گئی تو ایسے افراد کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کے تمام بڑے شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور شہر میں آنے جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے موٹروے پر ناکہ بندی کردی گئی ہے۔