جنرل راحیل کا نوازشریف کو دو مرتبہ فون خیریت دریافت کی

لندن میں ملٹری اتاشی نے آرمی چیف کی جانب سے وزیراعظم کو گلدستہ بھی پہنچایا


INP June 24, 2016
لندن میں ملٹری اتاشی نے آرمی چیف کی جانب سے وزیراعظم کو گلدستہ بھی پہنچایا فوٹو؛ فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایک ہفتہ قبل وزیر اعظم نواز شریف کو لندن میں ٹیلی فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے وزیر اعظم نواز شریف کو دوسری مرتبہ ٹیلی فون کیا، اس سے قبل آرمی چیف نے وزیر اعظم نواز شریف کو آپریشن سے ایک روز قبل ٹیلیفون کرکے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔ لندن ہائی کمیشن میں ملٹری اتاشی نے آرمی چیف کی جانب سے گلدستہ بھی نواز شریف کو پہنچایا تھا۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اہلیہ نے بھی اسلام آباد میں وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نوازکو ٹیلی فون کرکے ان کے والد کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ اسحق ڈار نے آرمی چیف کی جانب سے دو مرتبہ وزیر اعظم سے لندن میں رابطہ کر کے ان کی خیریت دریافت کرنے کی تصدیق کی ہے۔

علاوہ ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی ہے۔ خواجہ آصف نے وزیراعظم کی صحت یابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں وزیردفاع نے وزیراعظم کو ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی اور کراچی کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں