کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں مقابلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ایس ایس پی راؤ انوار

ہلاک دہشت گرد فورسز پر حملوں میں ملوث تھے جب کہ ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، ایس ایس پی

ہلاک دہشت گرد فورسز پر حملوں میں ملوث تھے جب کہ ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، ایس ایس پی، فوٹو؛ فائل

پولیس نے سہراب گوٹھ کے علاقے میں مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔


ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق پولیس کو سہراب گوٹھ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر باڑہ مارکیٹ کےعلاقے میں کارروائی کی گئی تو وہاں چھپے دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد علاقے میں مزید نفری طلب کرکے سرچ آپریشن کیا گیا۔

راؤ انوار کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کے دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی کے مطابق ہلاک ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اور وہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ پولیس کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے شبے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے جب کہ ضابطے کی کارروائی کے لیے ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں تحویل میں لے لی گئی ہیں۔
Load Next Story