روس 2030 تک چاند پر ایک مستقل کالونی بنانا چاہتا ہے

روسی خلائی ایجنسی ’ روس کاسموس‘ نے 12 خلا نوردوں کو چاند پر دیرتک بسانے کا منصوبہ بنایا ہے۔


ویب ڈیسک June 24, 2016
روس نے 2030 تک چاند پر کالونی بنانے کا عندیہ دیا ہے۔ فوٹو: فائل

روسی خلائی ایجنسی ' روس کاسموس' نے سال 2030 تک چاند پر مستقل اڈے بناکر وہاں اپنے 12 خلانوردوں کو دیرتک بسانے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔

ناقدین کے مطابق روس وہاں عسکری اڈہ بنانا چاہتا ہے جبکہ بعض ممالک کے مطابق روسیوں کی نظر چاند کی قیمتی معدنیات پر ہے۔ منصوبے کے تحت چاند کے قطبین پر بجلی کا اسٹیشن بنا کر وہاں رہائشی کالونی کو توانائی فراہم کی جائے گی۔

اس کے علاوہ خلانوردوں کو ریڈی ایشن اور دیگر مضر اشیا سے محفوظ رکھنے کے لیے خاص حفاظتی اسٹرکچر بھی تعمیر کئے جائیں گے۔

اس سے قبل روسی خلائی ایجنسی نے کہا تھا کہ وہ چاند پر 2024 تک ایک خلائی جہاز روانہ کرے گی تاکہ اگلے چھ برس میں انسانوں کو وہاں بسانے کا کام شروع کیا جاسکے۔ روسی خبررساں اداروں کے مطابق لیونا 25 نامی ایک خلائی جہاز بھی تیارکرلیا گیا ہے جو چاند پر بسنے کی راہ ہموار کرے گا۔ اس کے علاوہ چاند تک بھاری سامان بھیجنے کے لیے انگرا اے 5 وی نامی طاقتور ترین راکٹ کی تیاری کا کام بھی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |