جدید ٹیکنالوجی نے ایک مرتبہ پھر فلم انڈسٹری کو زندہ کر دیا ہے میرا
بالی ووڈ میں فلم بنانے کے علاوہ اس کی تشہیر کے لیے بھی الگ سے بجٹ رکھاجاتا ہے مگر ہمارے ہاں ایسا نہیں ہوتا، میرا
اداکارہ میرا کہتی ہیں کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں بہت سے یادگارکردار نبھائے بلکہ پاکستانی فلموں پرراج کرنے والے تمام فنکاروں کے ساتھ کام کیا اور اپنے سینئرز سے بہت کچھ سیکھا بھی۔
ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ میرے حوالے سے کچھ ایسی خبریں بھی سامنے آتی رہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ تھا۔ یہ صرف اورصرف میری حریف اداکاراؤں کے '' داؤ پیچ '' تھے جس کا مقصد میری توجہ کو میرے کام سے ہٹانا تھا لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ سازشیں ہوتی رہیں، مگرمیں ثابت قدمی سے اپنا کام کرتے ہوئے ایک دن بالی ووڈ میں جا پہنچی جہاں پرکام کرنے کے لیے میری ساتھی اداکاراؤں نے تن، من اوردھن کی بازی لگا دی مگران کی دال نہ گلی۔
اداکارہ میرا نے کہا کہ بالی ووڈ میں اپنی اننگز کاآغاز مہیش بھٹ کی فلم سے کیا، جوکسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ چاہتی توبالی ووڈ کوہی اپنا نیا ٹارگٹ بنا سکتی تھی لیکن میں نے ایسا نہ کیا اورواپس پاکستان میں کام شروع کیا۔ بالی ووڈ میں کام کرنے کا تجربہ بس ایک اچھا تجربہ تھا۔ وہاں کام کرکے مجھے اس بات کا اندازہ ہوا کہ وہاں ایک فلم کو بنانے کے لیے جہاں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے، وہیں اس کی پروموشن کے لیے بھی بھاری بجٹ مختص ہوتا ہے۔
لولی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ہمارے ہاں جدید ٹیکنالوجی تودورکی بات ، فلم کی پروموشن کے لیے بھی کچھ نہیں کیا جاتا تھا لیکن اس کے باوجود ہمارے قابل فلم میکر ایسی بلاک باسٹر فلمیں بناتے رہتے تھے جو شائقین کی توجہ کا مرکز بنتی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی سے بننے والی فلموں نے ایک مرتبہ پھر سے پاکستان فلم انڈسٹری کوزندہ کردیا ہے۔ یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ اب پاکستانی سینما گھروں کی رونقیں بحال ہورہی ہیں اور فلمسازی میں بہتری آرہی ہے۔