سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد پنجاب میں20 ایس پیز اور 65ڈی ایس پیز کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

ایس پی سی آئی اے لاہور عمر ورک،ایس پی سی آئی اے فیصل آباد اعجاز شفیع ڈوگر، ڈی پی او گجرات،منڈی بہاؤالدین بھی شامل

 ڈی ایس پیز نور محمد،شاہ عالم،محمد منظور،مظہر فرید،محمد اقبال،عابد حسین،عبداللہ جان،محمد اسلم و دیگر کوبھی ہٹا دیا گیا فوٹو: فائل

آؤٹ آف ٹرن پروموشن کیس میں پنجاب کے 20ایس پیز اور 65 ڈی ایس پیز کو او ایس ڈی بنادیا گیا۔آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جن ایس پیز کو او ایس ڈی بنایاگیا ہے ۔

ان میں ایس پی سی آئی اے لاہور عمر ورک، ایس پی اے وی ایل ایس اویس ملک، ڈی پی او خوشاب فیصل گلزار،ایس پی سی آئی اے فیصل آباد اعجاز شفیع ڈوگر، ڈی پی او منڈی بہاؤالدین راجا بشارت،ایڈیشنل ایس پی سٹی گوجرانوالہ طاہر مقصود، ایس پی انویسٹی گیشن خانیوال نعیم الحسن، ایس پی ایس پی یو پنجاب سید جماعت علی بخاری، ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی کرامت اللہ ملک، ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق، ایس پی اسپیشل برانچ امیر تیمور، ایس پی ایس پی یو سینٹرل سید مختار حسین ، ایس پی پی ایچ پی فیصل آباد فاروق احمد ہندل، کمانڈنٹ لاہور رنگ روڈ پولیس محمد قاسم، ایڈیشنل ایس پی سیالکوٹ مسز نسیم چوہدری، ایس پی ٹریفک ریجن سرگودھا مسرور احمد، ایس پی پی ایچ پی ڈی جی خان کفایت اللہ، ایڈیشنل ایس پی صدر فیصل آباد محمد ممتاز، ایس پی شاہد رزاق قریشی، ایس پی امجد، ایس پی وی آئی پی سیکیورٹی امجد محمود شامل ہیں۔


جبکہ ڈی ایس پیز میں نور محمد، شاہ عالم، محمد منظور، مظہر فرید، محمد اقبال، عابد حسین، محمد سرور اعوان، ناصر حنیف محمد اسلام، عبداللہ جان، محمد اسلم، منظور احمد، آصف رشید، زمان رضا، اسد اسحاق، محمد افتخار، اصغر علی، ریاض احمد، ریاض علی شاہ، محمد شہباز، ناصر محمود خان، محمد اقبال، احسان الہی کھوکھر، محمد امجد، محمد منظور، مقبول احمد، وقار احمد، غلام مرتضی، خاور زمان، نور محمد، شاہد نیاز، شہزادی گلفام، غلام عباس، طاہر نواز، اعجاز علی، عزیز اللہ، راشد محمود فضل، ارشد لطیف، رانا محمود الحسن، محمد اسلام، محمد اشرف چدھڑ، محمد نواز، محمد اسلام، غلام رزاق بابر انور، ذوالفقار علی، محمد اقبال ظفر، محمد اشرف، غلام اکبر، عمران نواز، مطیع اللہ، صفدر اقبال وغیرہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ تبدیل ہونے والے ایس ایس پی سی آئی اے لاہور عمر ورک گزشتہ 8سال سے اس عہدے پر تعینات تھے۔
Load Next Story