برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا کے بعد پاکستانی معیشت بھی متاثر اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1400 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔


ویب ڈیسک June 24, 2016
پاکستانی روپے کے مقابلے میں پاؤنڈ کی قدر میں 16 روپے جب کہ یورو کی قدر میں 4 روپے کی کمی دیکھی گئی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا کے اثرات نا صرف یورپ بلکہ پاکستان میں محسوس کئے گئے اور اسٹاک ایکسچینج میں 1400 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی محسوس کئے گئے اور دن کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں 1400 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جب کہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں پاؤنڈ اور یورو کی قدر میں بھی کمی دیکھی گئی، پاکستانی روپے کے مقابلے میں پاؤنڈ کی قدر میں 16 روپے جب کہ یورو کی قدر میں 4 روپے کی کمی دیکھی گئی جب کہ نقصان سے بچنے کے لئے ڈیلرز نے برطانوی پاؤنڈ کی فروخت روک دی۔

واضح رہے کہ برطانوی عوام نے 52 فیصد ووٹوں کے ساتھ یورپی یونین سے انخلا کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد برطانیہ اپنی معاشی پالیسیوں کے حوالے سے آزاد ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔