دریائے نیلم میں وین گرنے سے تبلیغی جماعت کے 7 افراد جاں بحق

تبلیغی جماعت کے افراد اٹھمقام سے مظفر آباد جا رہے تھے کہ وین دیولیاں کے مقام پر دریائے نیلم میں گر گئی۔


ویب ڈیسک June 24, 2016
پاک فوج جوانوں اور امدادی ٹیموں کے رضا کاروں نے 11 افراد کو بچا لیا۔ فوٹو: فائل

دریائے نیلم میں وین گرنے سے تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 18 افراد پانی میں بہہ گئے جن میں سے 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائی ایس وین تبلیغی جماعت کے افراد کو لے کر اٹھمقام سے مظفر آباد جا رہی تھی کہ شاہراہ نیلم پر دیولیاں کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 18 افراد دریا میں بہہ گئے۔ پاک فوج کے جوانوں اور امدادی ٹیموں کے رضا کاروں نے 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جب کہ 11 افراد کو زندہ بچا لیا گیا، شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔