پیپلزپارٹی کا حسین حقانی سے لاتعلقی کا اعلان

حسین حقانی کی رائے اور تبصرے سے پیپلزپارٹی متفق نہیں ہے، فرحت اللہ بابر


ویب ڈیسک June 24, 2016
حسین حقانی کی رائے اور تبصرے سے پیپلزپارٹی متفق نہیں ہے، فرحت اللہ بابر

ISLAMABAD: پیپلزپارٹی نے سابق سفیر حسین حقانی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا جب کہ سنیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ حسین حقانی کی رائے اور تبصرے سے پیپلزپارٹی متفق نہیں ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی نے سابق سفیر حسین حقانی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا جب کہ پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ حسین حقانی کی رائے اور تبصرے سے پیپلزپارٹی متفق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے حسین حقانی کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ ایک سابق پاکستانی سفیر امریکا میں اپنے ہی ملک کے خلاف لابنگ کررہے ہیں جس کے بعد حسین حقانی نے اپنے رد عمل میں کہا تھا کہ حکومت اپنی ناکام پالیسیوں کا ملبہ مجھ پر نہ ڈالے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔