شادی کی خواہش تو ہے لیکن دوسری جانب سے بھی جواب کا انتظاررہتا ہے سلمان خان

شادی سے متعلق مرد کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ عورت نے ہی آخری فیصلہ کرنا ہوتا ہے، بالی ووڈ سپر اسٹار


ویب ڈیسک June 24, 2016
شادی سے متعلق مرد کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ عورت نے ہی آخری فیصلہ کرنا ہوتا ہے، بالی ووڈ سپر اسٹار، فوٹو؛ فائل

KARACHI: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کا کہنا ہےکہ شادی کے لیے بے تاب ہوں لیکن ہمیشہ سے ہی دوسری پارٹی کی حامی بھرنے کا شدت سے انتظار کرتا ہوں۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان فلم نگری کے اب تک کے کنوارے اداکار ہیں اور اپنی جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے معاشقوں کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے فلم نگری کی نامور اداکاراؤں کے ساتھ اان کا معاشقہ رہا ہے جس میں سنگیتا بجلانی، ایشوریا رائے اور کترینہ کیف شامل ہیں جب کہ سلو میاں اپنی شادی کی خبروں سے اتنے بیزار ہیں کہ اپنی شادی کو قومی مسئلہ قرار دے بیٹھے ہیں لیکن اب خود ہی سلو میاں نے شادی کے لیے بیتابی کا اظہار کردیا ہے۔

بالی ووڈ سپر اسٹار اپنی نئی آنے والی فلم ''سلطان'' کی تشہیری مہم کے سلسلے میں مشہور رئیلٹی شو''سارے گاما پا'' پہنچے جہاں مداح نے ان سے شادی سے متعلق سوال کیا جس پر سلمان خان کا کہنا تھا کہ میں شادی کے لیے بے تاب ہوں لیکن ہمیشہ سے ہی دوسری پارٹی کی حامی بھرنے کا شدت سے انتظار کرتا ہوں کیوں کہ مرد کچھ نہیں کہہ سکتا عورت نے ہی آخری فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور رومانیہ کی ماڈل گرل لولیا وینتر کی شادی کی خبریں زبان زد عام ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔