ایم کیوایم کے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پرسرجانی سے بھاری اسلحہ برآمد ترجمان رینجرز

اسلحہ زیر زمین چھپایا گیا تھا جسے شہر میں بد امنی اور ٹارگٹ کلنگ میں استعمال کیے جانا تھا، ترجمان


ویب ڈیسک June 24, 2016
اسلحہ زیر زمین چھپایا گیا تھا جسے شہر میں بد امنی اور ٹارگٹ کلنگ میں استعمال کیے جانا تھا، ترجمان، فوٹو؛ فائل

رینجرز نے ایم کیو ایم کے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں رینجرز نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کارروائی بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا جس میں ایک لائٹ مشین گن، 11 ایس ایم جیز،ایک سیون ایم ایم رائفل،3 تیس بور پستول ،2 بتیس بور پستول ،ایک ٹی ٹی پستول، 12 ہزار سے زائدگولیاں اورایک دوربین شامل ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق ایم کیوایم کے عسکری ونگ سے ہے اور برآمد کیا گیا اسلحہ زیر زمین چھپایا گیا تھا جسے شہر میں بد امنی اور ٹارگٹ کلنگ لیے استعمال کیے جانا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔