امجد صابری کی کوک اسٹوڈیو میں ریکارڈ آخری قوالی 14 اگست پر ریلیز ہوگی

امجد صابری اورراحت فتح علی خان ”آج رنگ ہے ایمان“ قوالی کی ریکارڈنگ مئی میں مکمل کرواچکے تھے۔


ویب ڈیسک June 25, 2016
امجد صابری اورراحت فتح علی خان ”آج رنگ ہے ایمان“ قوالی کی ریکارڈنگ مئی میں مکمل کرواچکے تھے۔ فوٹو؛ کوک اسٹوڈیو

امجد صابری کی آواز کوک اسٹوڈیو سیزن 9 کا حصہ ہوگی جب کہ ان کی راحت فتح علی خان کے ساتھ قوالی 14 اگست پر ریلیز کی جائے گی۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق امجد صابری اورراحت فتح علی خان، "آج رنگ ہے ایمان" قوالی کی ریکارڈنگ مئی میں مکمل کرواچکے تھے، یہ قوالی عہد حاضر کی ایک یادگار قوالی کے طور پر جانی جائے گی کیونکہ 40 سال قبل امجد صابری کے والد حاجی غلام فرید صابری اور راحت فتح علی خان کے چچا نصرت فتح علی خان نے ساتھ کراچی کی درگاہ میں پڑھی تھی۔

اس قوالی کو میوزک پروڈیوسر شانی ارشد نے ترتیب دیا ہے جب کہ اس کی ہدایات جعفر علی زیدی نے دی ہیں۔ شانی ارشد نے امجد صابری کے قتل پر گہرے غم و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی تک صدمہ میں ہوں کہ یہ کیا ہوگیا، کوک اسٹوڈیو میں ان کا یہ کلام ان کو خراج تحسین ہوگا۔ کوک اسٹوڈیو سیزن 9 کی ریکارڈنگ مئی میں مکمل کرلی گئی تھیں جب کہ یوم آزادی 14 اگست کو ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔