امجد صابری سے پہلے بھی کئی فنکاروں کوقتل کیا گیارپورٹ

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ان کی آپسی دشمنیوں اورجرائم پیشہ افراد سے تعلق رکھنے یا ختم کرنے کی بنیاد پرہوتا رہا ہے۔


Qaiser Iftikhar June 25, 2016
سلطان راہی،نادرہ ،نیناں ،ماروی،غزالہ نامعلوم افراد کے ہاتھوں ماری گئیں فوٹو: فائل

معروف قوال امجد فرید صابری کے قتل سے پہلے بھی پاکستان میں فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے بے گناہ فنکاروں کومختلف ادوار میں قتل کیا گیا جہاں فنکاروں کو قتل کیا گیا، وہیں ان کے قاتلوں کا تاحال کوئی سراغ نہ لگ سکا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری پربرسوں راج کرنے والے عظیم اداکارسلطان راہی مرحوم کوجی ٹی روڈ پرلاہورآتے ہوئے نامعلوم افراد نے قتل کیا،اس واقعہ کوکئی برس بیت چکے ہیں لیکن ابھی تک پولیس ملزمان کوپکڑنے میں ناکام رہی ہے۔ اداکارہ نادرہ ، نیناں اورماروی بھی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارائیں تھیں لیکن ان کے قاتل بھی اتنے برس گزرنے کے باوجود پکڑے نہیں گئے۔ پشاورسے تعلق رکھنے والی گلوکارہ غزالہ جاوید کوقتل کیا گیا، اس کے علاوہ لاہورمیں اداکارہ کرشمہ مغل کوبھی نامعلوم افراد نے قتل کیا۔ اداکارہ نرگس، صائمہ خان، خوشبو، ندا چوہدری، ماہ نور اورہنی شہزادی سمیت دیگراداکارائوں کے گھروں اورگاڑیوں پرپرپولیس ریکارڈ کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ان کی آپسی دشمنیوں اورجرائم پیشہ افراد سے تعلق رکھنے یا ختم کرنے کی بنیاد پرہوتا رہا ہے۔ اس وقت بھی بہت سی اداکارائوں کا جرائم پیشہ افراد سے تعلقات ہیں اوربہت سی اداکارائیں توبدنام زمانہ بدمعاشوں اورجرائم پیشہ افراد کے علاوہ اہم سیاسی اورکاروباری شخصیات کے ''آشیرباد ''کے ساتھ فلم، ٹی وی اورتھیٹرکے شعبوں پرراج کرتی رہی ہیں اوریہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔