لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں شوہر نے گلا دبا کر بیوی کو مار ڈالا

آپسی جھگڑے میں شوہر نے بیوی کو ہلاک کیا جب کہ مقتولہ کی عمر 23 برس اور وہ ایک بچے کی ماں تھی، پولیس


ویب ڈیسک June 25, 2016
آپسی جھگڑے میں شوہر نے بیوی کو ہلاک کیا جب کہ مقتولہ کی عمر 23 برس اور وہ ایک بچے کی ماں تھی، پولیس، فوٹو؛ فائل

شاہدرہ كے علاقہ میں شوہر نے گلہ دبا كر بیوی کو موت کے گھاٹ اتارد یا جب کہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ میں پنڈداد روڈ کشمیر بلاک کی جمیلہ كا اپنے خاوند عزیز اللہ سے كسی بات پر جھگڑا ہوگیا جس پر طیش میں آكر شوہر نے اپنی بیوی کا گلا دبا دیا جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگئی جب کہ ملزم فرار ہوگیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اكٹھے كرتے ہوئے نعش مردہ خانے جمع كروادی۔ پولیس كے مطابق مقتولہ کی عمر 23 سال تھی اور وہ ایک بچے كی ماں تھی جب کہ مقتولہ کے والدین مانسہرہ کے رہائشی ہیں جنہیں واقعہ کی اطلاع دے دی گئی ہے اور ورثا کی آمد کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔