وزیراعلیٰ سندھ نے امجد صابری قتل اور اویس شاہ کے اغوا پر جے آئی ٹی کی منظوری دے دی

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم دونوں کیسوں میں اب تک گرفتار ملزمان سے تفتیش کرے گی۔


ویب ڈیسک June 25, 2016
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم دونوں کیسوں میں اب تک گرفتار ملزمان سے تفتیش کرے گی۔ فوٹو؛ فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے امجد صابری قتل اور اویس شاہ کے اغوا کے معاملے پر جے آئی ٹی کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے امجد صابری قتل اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے صاحبزادے اویس شاہ کے اغوا کے معاملے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی منظوری دے دی ہے۔

ترجمان کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں پولیس سمیت دیگر انٹیلی جنس ایجنسیوں کے افسران بھی شامل ہیں جب کہ ٹیم دونوں کیسوں میں اب تک گرفتار ہونے والے ملزمان سے تفتیش کرے گی۔

واضح رہے کہ امجد صابری کو چند روز قبل لیاقت آباد کے علاقے میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ اویس شاہ کو کلفٹن میں شاپنگ مال کےباہر سے اغوا کیا گیا جن کا اب تک کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔