چیف جسٹس نے ججزسیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کردی

چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب پولیس کو سپریم کورٹ طلب کرکے ہدایات جاری


Numainda Express June 25, 2016
چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب پولیس کو سپریم کورٹ طلب کرکے ہدایات جاری:فوٹو؛ فائل

چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب پولیس کو ججوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عدالت عظمیٰ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو سپریم کورٹ طلب کر کے امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کی ہدایت کی اورکہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کے اغوا کے بعد ججوں کی سیکیورٹی مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔