ٹیکسٹائل مشینری کی درآمد میں جولائی تااکتوبر 13 فیصد اضافہ
4 ماہ میں 36 لاکھ ڈالر کی ٹیکسٹائل اور 32 کروڑ ڈالر کی پاورجنریشن مشینری منگوائی گئی۔
پاکستان کی طرف سے رواں مالی سال 2012-13 کے پہلے 4 ماہ(جولائی تا اکتوبر) کے دوران ٹیکسٹال مشینری اور بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والی مشینری کی درآمدات میں 13 سے 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اس ضمن میں پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران پاکستان نے مجموعی طور پر 36 لاکھ ڈالر کی ٹیکسٹائل مشینری درآمد کی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں درآمد کی جانے والی ٹیکسٹائل مشینری کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 22 کروڑ 34 لاکھ ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے گئے ہیں جبکہ 32 کروڑ ڈالر مالیت کی بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والی مشینری درآمد کی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ مدت میں پاورجنریشن مشینری کی درآمدسے 23 فیصد زیادہ ہے تاہم 5 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی تعمیرات و کان کنی کے شعبے میں استعمال ہونے والی مشینری درآمد کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلہ میں 51 فیصد زیادہ ہے۔